• news

مقبوضہ کشمیر : جھڑپ میں شہید مجاہد سپردخاک کشمیریوں کے مظاہرے اور ہڑتال جاری

سری نگر (اے این این+اے پی پی ) مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والا مجاہد سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،بعدازاں مشتعل افراد شدید احتجاجی مظاہرے کئے، پلوامہ اور ملحقہ علاقوں میں مکمل ہڑتال، بھارتی فوج نے مظاہرین پر وحشیانہ لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ، متعدد کشمیری زخمی، درجنوں کو حراست میں لے لیا گیا، آنسو گیس کا دھواں گھروں میں داخل ہونے سے متعدد بچے اور خواتین بے ہوش ہو گئے۔ٍدوسری طرف ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کو سرینگر میں اقوام متحدہ کے مبصر ین کو یادداشت پیش کرنے کے لئے جاتے ہوئے پولیس نے بیسیوں کارکنوں سمیت گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نڈ پورہ پلوامہ مےں بھارتی فوج سے جھڑپ میں حزب المجاہدےن سے وابستہ سےد مفےد بشےر عرف راقب کی شہادت کے بعد پورے علاقے مےں احتجاجی مظاہرے دوسرے روز بھی جاری رہے۔ ادھر مجاہد کی ماں نے بیٹے کو پیر کی صبح سپرد خاک کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو اس کی میت رات بھر ایک میدان میں رکھی گئی۔ پیر کی صبح کئی دےہات سے ہزاروںکی تعداد مےں لوگ جڈورہ پہنچے اور بھارت مخالف اور آزادی اور مجاہدین کے حق مےں نعرہ بازی کرنے لگے۔ پھر صبح ساڑھے دس بجے اسے دفن کےا گےا۔ ادھر انتظامےہ نے پلوامہ قصبے میں دفعہ 144 نافذ کر رکھی تھی اور قریبی کئی دیہات سے لوگ جڈورہ جانا چاہتے تھے لیکن فورسز نے انہےں روک دیا جس پر انہوں نے فورسز پر زبردست پتھراﺅ کےا جس کے بعد یہاں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ واقعات کے دوران دو پولےس اہلکاروں سمےت درجنوں افراد زخمی ہوئے۔ پلوامہ قصبہ مےں نوجوانوں نے سڑکوں پرآکرگاڑےوں پر پتھر پھےنکے جس سے درجنوں گاڑےوں کے شےشے چکنا چور ہوئے اور کئی گاڑےوں کو شدےد نقصان پہنچا۔ بعد مےں پورے قصبہ مےں پورا دن مکمل ہڑتال رہی۔ علاوہ ازیں حریت رہنما و ماس مووومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کو پارٹی کارکنوں کے ہمراہ سرینگر میں اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ تہاڑ جیل میں مدفون کشمیری رہنماﺅں شہید مقبول بٹ اور افضل گورو کے باقیات کشمیریوں کے حوالے کرنے کے مطالبات پر مشتمل یادداشت ا قوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو پیش کرنے جا رہی تھیں ۔ قبل ازیں فریدہ بہن جی نے پریس کالونی سرینگر میں کارکنوں سے خطاب میں کہا عالمی برادری کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے بھارت پر دباﺅ بڑھائے۔ افضل گورو اور مقبول بٹ کے باقیات کشمیریوں کے حوالے کی جائےں۔
مقبوضہ کشمیر

ای پیپر-دی نیشن