پشاور ہائیکورٹ: احکامات کی خلاف ورزی پر آئی جی خیبر پی کے اور چیئرمین پبلک سروس کمشن کو توہین عدالت کے نوٹس
پشاور (بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر آئی جی پی خیبر پختونخوا ناصر خان درانی کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا ہے عدالت عالیہ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ سعد اللہ خان مروت کی وساطت سے درخواست گزار افراسیاب سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ دریں اثنا اسی بنچ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر خیبر پختونخوا پبلک سروس کمشن کے چیئرمین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ فاضل دو رکنی بنچ نے یہ نوٹس درخواست گزار اعجاز خان کی جانب سے دائر رٹ پر سماعت کرتے ہوئے جاری کئے۔
توہین عدالت / نوٹس