عراق نے دہشت گردی کے الزام میں سعودی شہری کو پھانسی دیدی
بغداد(آئی این پی+آن لائن )عراق نے دہشت گردی کے الزام کے تحت سزائے موت پانے والے سعودی شہری عبداللہ عزام القحطانی کو پھانسی دیدی جبکہ دیگر 7مزید سعودی شہریوں کی سزائے موت کے احکامات کی توثیق کردی گئی انہیں آئندہ کچھ عرصے میں پھانسی دے دی جائے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی حکام نے دہشت گردی کے الزام کے تحت سزائے موت پانے والے سعودی شہری عبداللہ عزام القحطانی کو پھانسی دیدی ہے ۔سعودی عرب میں ایک فوجداری عدالت میں ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں 27 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔