خیبر پی کے: صنعتی پالیسی 2016ء پر حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کیلئے مانیٹرنگ، فنانس کمیٹیوں کی منظوری
پشاور (آئی این پی) خیبر پی کے صنعتی پالیسی 2016 کی منظوری کے نتیجے میں صوبائی کابینہ نے اس سلسلے میں فیصلوں پر حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کے لئے بعض کمیٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صنعتی پالیسی ،مانیٹرنگ کمیٹی کے چیئرمین وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویزخٹک ہوں گے۔