صومالیہ میں خوراک کی عدم دستیابی کے باعث 58ہزار بچوں کی ہلاکت کا خدشہ ہے: اقوام متحدہ
موغا دیشو (اے پی پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ صومالیہ میں خوراک کی عدم دستیابی کے باعث 58ہزار بچوں کے بھوک اور افلاس کی وجہ سے ہلاک ہو نے کا خدشہ ہے جو زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 58.300 بچے موت کا سامنا کر رہے ہیں۔