• news

نیکٹا کا اجلاس بلانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ)وزیراعظم کو نیکٹا کا اجلاس بلانے کی سمری ارسال کردی گئی ہے۔ نیکٹا نے وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد سمری وزیراعظم کو بھجوائی، وزیراعظم نواز شریف ادارے کے سربراہ ہیں، نیکٹا بورڈ کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایم آئی، چاروں صوبوں کے وزراء اعلیٰ، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان، وزیراعظم آزاد کشمیر نیکٹا بورڈ کے ارکان ہیں۔

نوائے وقت رپورٹ

نوائے وقت رپورٹ

ای پیپر-دی نیشن