مرکنٹائل ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی،21 ارب روپے سے زائد کا کاروبار
لاہور(کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں21ارب 23کروڑ 40لاکھ روپے کے سودے ہوئے سودوں کی مجموعی تعداد 15کروڑ 74لاکھ90ہزار رہی اور پی ایم ای ایکس انڈیکس 2608کی سطح پر بند ہوا، سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 20ارب 63کروڑ90لاکھ روپے رہی جبکہ خام تیل کے سودوں کی مالیت50کروڑ 39لاکھ 30ہزار روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 8کروڑ 41لاکھ80ہزار روپے اور کاٹن کے سودوں کی مالیت69.4لاکھ روپے رہی۔