• news

علامہ غلام رسول سعیدی کی یاد میں تعزیتی ریفرنس آج جامعہ نعیمیہ میں ہوگا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)ممتاز عالم دین شیخ القرآن والحدیث علامہ غلام رسول سعیدی ا ورمولاناپیر محمدچشتی کی یاد میں علماء اہل سنت ’’تعزیتی ریفرنس ‘‘آج جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگا۔جس کی صدارت شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی کریں گے جبکہ علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،ڈاکٹر جمیل الرحمان چشتی،ڈاکٹر مفتی محمدحسیب قادری سمیت دیگر نامور علماء کرام خطاب کریں گے ۔

ای پیپر-دی نیشن