• news

حکومت نے قومی وسائل کا رخ عوام کی جانب موڑ دیا ہے: شرافت لیاقت بھٹی

کاہنہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شرافت لیاقت بھٹی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کامیابی کے ساتھ عوام کے مسائل پر قابو پا رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے قومی وسائل کا رخ عوام کی طرف پھیر دیا ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہو چکا ہے میاں برادران ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنیوالے ملک وقوم سے مخلص نہیں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن