• news

لاہور میں سٹریٹ کرائم کا گراف روز بروز بڑھتا جا رہا ہے: ذکر اللہ مجاہد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہو رذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور میں سٹر یٹ کرائم کا گراف روز بروز بڑھتا چلا جا رہاہے جس کو روکنے کے لیے سکیورٹی ادارے اپنے فرائض ٹھیک طریقے سے انجام نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات تب پیدا ہوتے ہیں جب غربت انتہا کو پہنچتی ہے۔ ہمارا معاشرہ دن بد ن مختلف قسم کی برائیوںمیں ڈوب رہا ہے۔ جب تک معاشرے میں ہم انصاف کے تقاضے پورے نہیں کریں گے تب تک ہم کامیاب نہیں ہو سکتے اور نہ امن قائم ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام ادویات سے محروم ہیں۔ دیہات سے آنے والے غریب لوگوں کو سرکاری ہسپتال ہونے کے باوجود لوٹا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن