جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہوراحیا ء تہذیب اسلام مہم چلائے گی: زرافشاں
لاہور (خصوصی رپورٹر) ناظمہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور زرافشاں نے کہا ہے کہ ملک میںتیزی سے نوجوان نسل شرم و حیاء سے دور اوربے راہ روی کا شکار ہو رہی ہے۔ انٹرنیٹ اور کبیل نیٹ ورک کے استعمال کی کثرت نے ہماری نوجوان نسل کے اخلاق بگاڑ دیئے ہیں اور خاندانی نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار روز انہوں نے جماعت اسلام حلقہ خواتین لاہور کی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلام حلقہ خواتین نے ان رذائل کے خاتمے اورنوجوان نسل کو اپنی تہذیب و ثقافت سے جوڑنے اور شرم وحیاء کے کلچر کو عام کرنے کے لیے احیاء تہذیب اسلام مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پراحیاء تہذیب اسلام کے عنوان سے مختلف سمینار ز ، اجتماعات اور کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا۔