• news

تجاوزات کے خاتمے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون جاری ہے: ڈی سی او

لاہور (خبر نگار) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹائون میونسپل ایڈمنسٹریشنز پوری طرح متحرک ہیںاور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈائون جاری ہے۔ انہوں نے تمام ٹائونز کی انتظامیہ کوہدایت کی ہے کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ دریں اثناء علامہ اقبال ٹا ئون انتظامیہ نے جو ہر ٹا ئون جی ون مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے نا جا ئز تجاوزات کو ختم کروا یا اور 4 ٹرک سامان ناجائز تجاوزات اپنے قبضہ میں لے لیا۔

ای پیپر-دی نیشن