• news

ادارہ علوم ابلاغیات کے طلبہ کے زیر اہتمام ’دیوارِ مہربانی‘ کا افتتاح

لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے ادارہ اعلوم ابلاغیات کے طلباء کی جانب سے فردوس مارکیٹ کے نزدیک جام شیریں پارک کے بالمقابل ’دیوارِ مہربانی‘ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر انچارج ادارہ علوم ابلاغیات ڈاکٹر نوشینہ سلیم، فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات بھی موجود تھے دیوار مہربانی کا خیال ایران سے مستعار لیا گیا ہے جہاں مخیر حضرات اپنے استعمال شدہ کپڑے، جوتے اور دیگر اشیاء ضرورت مند اور سفید پوش لوگوں کے لئے چھوڑ دیتے تھے اس دیوار کی تعمیر میں ادارہ علوم ابلاغیات کے طالب علم حارث بھٹی، حسنین ناصر، سلمان عالم، اسدخان اور حنان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن