• news

خیبر پی کے ،احتساب کمشن کے اختیارات محدود کرنے کا آرڈیننس منظور، ڈی جی نے آج مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے میں احتساب کمشن کے اختیارات محدود ہو گئے۔ گورنر خیبر پی کے نے احتساب ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیدی۔ ڈی جی احتساب کمشن جنرل رانا حامد خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جنرل حامد خان نے وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک سے پیر کے روز ملاقات پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔آن لائن کے مطابق جنرل (ر) حامد خان نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے عمران خان نے کرپشن کرنیوالوں کو پکڑنے کا کہا تھا، 30دنوں میں کرپشن کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں ہو سکتیں۔ میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دوں گا۔

ای پیپر-دی نیشن