• news

سائوتھ ایشین گیمز: پاکستان ویٹ لفٹر نوح دستگیر نے سونے کا تمغہ جیت لیا

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستانی ایتھلیٹس کی بارہویں سائوتھ ایشین گیمز میں عمدہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان نے 5 طلائی تمغوں سمیت مجموعی طور پر 37 تمغے جیت لئے۔ نوح دستگیر بٹ نے ویٹ لفٹنگ کے 105 پلس کلوگرام کیٹگری میں طلائی تمغہ جیتا جبکہ ہیمرو تھرو میں شکیل احمد نے چاندی اور ویمنز سوئمنگ ایونٹ میں بسمعہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستانی تن ساز نوح دستگیر بٹ نے مجموعی طور پر 360 کلوگرام وزن اٹھا یا۔ ہیمرو تھرو میں پاکستان کے شکیل احمد نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، ویمنز سوئمنگ کے 50 میٹر بیک سٹروک مقابلے میں بسمعہ نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان کے مجموعی تمغوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے جس میں 5 طلائی، 12 چاندی اور 20 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔بھارت 114میڈلز جیت کر سر فہرست ہے جبکہ سری لنکا نے تیسری پوزیشن حاصل کر رکھی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن