• news

بھارت میں کامیابی کا اپنا ہی مزا ہے:محمد انعام بٹ

لندن (بی بی سی رپورٹ )پاکستانی پہلوان محمد انعام بٹ کو بھارت بہت راس آیا ہے۔ انھوں نے 2010 میں دہلی میں منعقدہ دولتِ مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا اور اب گواہاٹی میں ساؤتھ ایشین گیمز میں بھی طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں کامیابی حاصل کرنے کا مزا ہی کچھ اور ہے۔ہم ہر بین الاقوامی مقابلوں کی بھرپور تیاری کرتے ہیں لیکن جب بھارت کا معاملہ آتا ہے تو ہمارے جوش وخروش میں اضافہ ہو جاتا ہے اور ہم گو لڈ میڈل کا سوچنا شروع کر دیتے ہیں۔دولتِ مشترکہ کھیلوں میں جب بھارتی پہلوان انوج کمار کوہرانا بڑی بات تھی۔ پاکستان میں کشتی کا ڈھانچہ بہت کمزور ہے اور سرکاری سرپرستی نہیں ہے۔ اگر کشتی کے بجٹ میں معقول اضافہ کر دیا جائے تو ہم اولمپکس میں بھی تمغے جیت سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن