• news

جنوبی ایشیا میں موبائل فون کے ذریعے ادائیگیوں میں پاکستان سرفہرست ہے: عالمی بنک

لندن (بی بی سی) عالمی بینک کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کے ممالک میں پاکستان میں موبائل کے ذریعے رقم بھیجنے یا منگوانے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ عالمی بینک کے گلوبل فائنڈیکس ڈیٹابیس کے مطابق 2014ء میں جنوبی ایشیا میں اوسطاً 3 فیصد افراد موبائل کے ذریعے بینکنگ کررہے تھے۔ گلوبل فائنڈیکس ڈیٹا بیس میں مختلف ملکوں کے عوام میں مالیاتی خدمات، بچت، قرضے، ادائیگیوں کے طریقہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا جاتا ہے۔ تحقیق کے لئے مختلف عمر، ملکوں اور شعبوں کے افراد سے انٹرویو کیا گیا۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں 9 فیصد مرد موبائل کے ذریعے رقوم منگواتے ہیں جبکہ خواتین میں موبائل بینکنگ کی شرح 2 فیصد ہے۔ بھارت میں محض ایک فیصد خواتین موبائل بیکنگ استعمال کرتی ہے جبکہ 3 فیصد مرد موبائل کے ذریعے ادائیگیاں اور وصولیاں کرتے ہیں۔ بنگہ دیش میں بھی یہ شرح کم ہے اور 2 فیصد بنگلہ دیشی خواتیں اور 3 فیصد مرد موبائل بینکنگ استعمال کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن