قازقستان کے چیف آف جنرل سٹاف کی راشد محمود، راحیل شریف سے ملاقاتیں، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
راولپنڈی (این این آئی+ اے پی پی) قازقستان کے پہلے نائب وزیر دفاع اور مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل ساکن زاسوزاکوو نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ۔ قازکستان کے نائب وزیر دفاع نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا ۔ قازقستان کے نائب وزیر دفاع نے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے بھی جائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔