عالمی بنک کے صدر نے نارویجئن سفیر کے ہمراہ شاہی قلعہ لاہور کی سیر کی
لاہور (آن لائن) صدر عالمی بنک جم یانگ 2روز دورہ پر پاکستان پہنچے تو صوبائی دارالحکومت لاہور میں قدیم ثقافتی عمارت شاہی قلعہ کی سیر کی خواہش کا اظہار کردیا جس کی فوری تعمیل کرتے ہوئے نا رویجن سفیر کے ہمراہ شاہی قلعہ میں شیش محل، ہی کروال سمیت تاریخی مقامات کی سیر کرائی گئی جہاں ڈی سی او، پنجاب سے وابستہ مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات کے ہمراہ تھیں جبکہ تارویجن سفیر ٹورنیئریو نے اپنے پیغام میں کہا کہ شاہی قلعہ کا اپنا مقام ہے۔ ثقافتی مرکز کی دیکھ بھال میں ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔