کسان پیکیج کے تحت فنڈز کی تقسیم، ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب مانگ لیا
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وزیراعظم کسان پیکیج کے تحت فنڈز کی تقسیم کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔ جسٹس شاہد کریم نے سردار شعبان کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے کسانوں کیلئے پیکج کا اعلان کیا تھا مگر اس پیکج کے تحت کسانوں کو فنڈز نہیں دیئے جا رہے ہیں، کسان پیکج کے تحت مسلم لیگ ن منظور نظر افراد میں عوام کا پیسہ لٹا رہی ہے جبکہ حقیقی کسان اس پیکج سے محروم ہیں۔ نئی فصل تیار ہو چکی ہے مگر انہیں پیکیج کے تحت پرانی فصل کے پیسے ابھی تک نہیں ملے۔ فنڈز کی تقسیم میں امتیازی سلوک برتا جا رہا ہے۔ کسان پیکیج کے تحت فنڈز کی شفاف تقسیم کا حکم دیا جائے۔