نیب کارروائیوں پر تحفظات ہیںشرجیل میمن کیخلاف ثبوت سامنے لائے جائیں: مولا بخش چانڈیو
حیدرآباد (نوائے وقت نیوز) سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ شرجیل میمن کیخلاف ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔ گورنمنٹ کالج کی تقریب میں شرکت کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شرجیل میمن سے اربوں روپے برآمد ہوئے تو کس کی تحویل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن ملک سے باہر ہیں تو ان کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا گیا ہے۔ اگر شرجیل میمن کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو سامنے لائے جائیں۔ نیب کی کارروائیوں پر تحفظات ہیں اور جس کا اظہار وزیراعلی نے کر دیا ہے۔ مولابخش چانڈیو نے کراچی آپریشن کے بار ے میں کہا کہ کراچی آپریشن سست روی کا شکار نہیں ہے‘ شہر میں ایک دن میں تین تین کاروائیاں ہو رہی ہیں۔