جیا بگا:وزیر اعلیٰ کا فضائی جائزے کے دوران بھی بھٹے پر چھاپے کا حکم،بچوں کی مشقت پر مالک گرفتار
رائیونڈ (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے حلقہ میں بھٹوں کا فضائی جائزہ لیتے ہوئے ہیلی کاپٹر سے بھٹہ پر کام کرنے والے بچوں دیکھ کر کارروائی کا حکم جاری کردیا جس کے نتیجہ میں ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدائت پراسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ ایڈمنسٹریٹر اقبال ٹائون علی شہزاد ، اسسٹنٹ کمشنر نشتر ٹائون اسداللہ، ایس ایچ او تھانہ سٹی رائے ونڈچودھری محمد سرور، چیف آفیسر سی او یونٹ رائے ونڈریاض احمد گجر اورانفورسمنٹ انسپکٹر محمد اقبال پر مشتمل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے جیا بگارائے ونڈ روڈ پرواقع اتحاد عادل برکس پر چھاپہ مارا جہاں دو بچوں 10 سالہ فیصل اور 12 سالہ مخدوم سے مشقت لی جارہی تھی۔ چھاپہ مار ٹیم نے بھٹہ کے مالک ملک طارق کو گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔