• news

ٹیکس نظام اشرفیہ کے حق میں ہے وزیر اعلی حکام عدلیہ کو بھی سسٹم میں الایا جائے : ریفارمز کمشن

اسلام آباد (آن لائن) ٹیکس ریفارمز کمشن نے اپنی حتمی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کا ٹیکس نظام مجموعی طور پر اشرافیہ کے حق میں ہے اور غریبوں پر ٹیکسوں کی بھرمار ہے۔ میڈیا رپورٹس میں ٹیکس ریفارمز کمشن کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تمام اعلی حکام ، کابینہ وزراء اور عدلیہ کو بھی ٹیکس نظام میں لایا جائے تاکہ برابری اور مساوات کا بول بالا ہو ۔ یہ رپورٹ مکمل ہونے میں ڈیڑھ سال لگے اور اب یہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پیش کی جائے گی ۔ ٹی آر سی نے نیشنل ٹیکس ایجنسی کے قیام کی بھی تجویز دی تاکہ ایف بی آر کو پالیسی سازی سے بھی مبرا قرار دیا جائے ۔ کمشن کی رپورٹ میں کئی سنجیدہ نقائص کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جو ٹیکس سٹرکچر میں موجود ہیں جس سے غریبوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے اور اشرافیہ کو ریلیف مل رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ایسا دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان میں غریب بالواسطہ ٹیکسوں کے نرغے میں ہیں جبکہ اشرافیہ ثمرات سمیٹ رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن