• news

پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی حمایت کر دی

لاہور (آئی این پی) پاکستانیوں کی بھاری اکثریت نے دہشت گردوں کو پھانسی دینے کی حمایت کر دی، 92 فیصد افراد قانون کے حامی، 64فیصد بہت زیادہ حامی اور 28فیصد نے کسی حد تک اس قانون کی حمایت کی۔ گیلانی ریسرچ فائونڈیشن کے ایک حالیہ سروے کے مطابق پاکستانیوں کی بھاری اکثریت کا کہنا ہے کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں۔ 64 فیصد افراد اس قانون کی بہت زیادہ حمایت اور 28 فیصد افراد کسی حد تک حمایت کرتے ہیں۔ سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے سوال کیا گیا کہ بعض افراد دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ بعض مخالفت کرتے ہیں۔ اس سوال کے جواب میں 64 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ دہشتگردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی حمایت کرتے ہیں جبکہ 17 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دینے کے قانون کی کس حد تک حمایت کرتے ہیں اور 6 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ اس قانون کی کسی حد تک مخالفت کرتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن