ماڈل ایان علی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست شواہد پیش نہ کئے جانے پر خارج
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے ماڈل ایان علی کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرانے کی درخواست شواہد اور متعلقہ دستاویزات پیش نہ کئے جانے پر خارج کر دی۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے پراپرٹی ڈیلر عثمان گوہر کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ماڈل ایان علی نے انگریز گلوکار ایڈورڈ مایا کا کنسرٹ کرانے کے لئے 60 لاکھ روپے وصول کیے مگر بعد میں اپنی بات سے مکر گئی۔ ایان علی کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔