لندن: شاہی محل کے باہر ایک شخص نے خود کو زندہ جلا لیا، شدت پسندی کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا: پولیس
لندن (بی بی سی+ رائٹرز) لندن میں شاہی محل کے باہر ایک شخص نے خودکشی کرلی ہے۔ لندن کی پولیس کا کہنا ہے کینسگٹن پیلس کے باہر آگ سے جھلسنے والا شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ مرنیوالے شخص کی عمر 40 برس تھی۔ لندن میں کیمبرج کے ڈیوک ولیم اور ڈچز کیٹ کے گھر گرینج کے معیاری وقت کے مطابق 3 بجکر 42 منٹ پر پولیس اہلکاروں کو بلایا گیا تھا لیکن انکا کہنا تھا کہ یہ شخص موقع ہی پر ہلاک ہوچکا ہے۔ میٹروپولیٹن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے اس واقعہ کو شدت پسندی کے طور پر نہیں دیکھا جا رہا۔ فورس کا کہنا ہے لندن ہسپتال نے نصف شب کے بعد اس شخص کے جانبر نہ ہونے کے کچھ ہی وقت کے بعد ان سے رابطہ کیا تھا۔ تین گھنٹے بعد پولیس اہلکاروں کو ایک شخص کی مشتبہ حرکات کی اطلاعات کے بعد محل میں بلایا گیا تھا۔ جب پولیس اہلکار وہاں پہنچے تو یہ 40 سالہ شخص آگ میں جھلس رہا تھا۔ رائل خاندان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کیمبرج کے ڈیوک اور ڈچز اسوقت محل میں موجود نہیں تھے۔