• news

ڈیوڈ ہیڈلی کی مشکوک سرگرمیاں فورسز کی واچ لسٹ پر ہیں

لاہور (جواد آر اعوان/ دی نیشن رپورٹ) غیرملکی انٹیلی جنس سروسز کے کنٹریکٹر اور ممبئی حملے کے مبینہ کردار ڈیوڈ کولمین ہیڈلی پاکستانی سرزمین پر مشکوک سرگرمیوں کی بنا پر سکیورٹی فورسز کی واچ لسٹ پر ہیں۔ یہ بات سرکاری ذرائع نے دی نیشن کو بتائی۔ ان سے ڈیوڈ ہیڈلی کے حالیہ بیان کے بارے میں استفسار کیا گیا تھا۔ اسے 2008ء میں مبئی حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں سزا دی گئی ہے۔ سرکاری ذرائع نے اسکے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ انکے مطابق ہیڈلی کو ریمنڈ ڈیوس قرار دیا جا سکتا ہے۔ اسکے علاوہ اسے ڈبل اور ٹرپل ایجنٹ قرار دیا جا رہا ہے جو مختلف اہداف پر کام کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن