• news

معاوضوں کا تنازع،ویسٹ انڈین بورڈ نے کھلاڑیوں کو شرائط ماننے کیلئے 4 دن کی مہلت دیدی

کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاوضوں کا نیا تنازع کھڑا ہو گیا، بورڈ نے کھلاڑیوں کو شرائط ماننے کیلئے 4 دن تک کی ڈیڈ لائن دے دی بصورت دیگر ویسٹ انڈیز کی طرف سے دوسری ٹیم کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے بھیجے جانے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن