• news

سیاچن میں گلیشئر کی 35 فٹ موٹی تہہ سے 5 دن بعد زندہ بچ نکلنے والے بھارتی فوجی کی حالت بدستور تشویشناک، مودی نے عیادت کی

نئی دہلی (اے ایف پی) سیاچن میں برفانی تودے تلے 10 بھارتی فوجیوں کے دب جانے کے واقعہ میں 5 روز بعد 35 فٹ موٹی برف کی تہہ سے زندہ نکالے جانیوالے فوجی لانس نائیک ہنومان تھایا کی نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں حالت بدستور تشویشناک ہے۔ اس کے دیگر مردہ قرار دئیے جانے والے 9 فوجیوں کی نعشوں کی تلاش کا کام ساتویں روز بھی جاری رہا لانس نائیک ہنومان تھایا کی عیادت کیلئے وزیراعظم نریندر مودی بھی ’’ایمز‘‘ پہنچے اور ڈاکٹروں سے تھایا کی خیریت دریافت کی۔

ای پیپر-دی نیشن