• news

افغانستان : سکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ‘ جھڑپ‘27 طالبان ہلاک متعدد زخمی

کابل (آن لائن+اے ایف پی) افغانسان میں سکیورٹی فورسز کے حملوں میں 27 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا افغان فورسز نے صوبہ پکتیکا کے ضلع گومل میں طالبان کے ٹھکانے پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 17 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ صوبہ ننگرہار میں بھی افغان فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں 10 طالبان مارے گئے۔کابل میں نیٹو سے جھڑپ میں افغان پولیس افسر مارا گیا۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے دعویٰ کیا اس پولیس افسر نے وزارت کامرس اور انڈسٹریز کے دورے پر آنے والے نیٹو وفد پر فائرنگ کی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن