نائجیریا اور کیمرون میں 3 خودکش حملے 70 سے زائد افراد مارے گئے
ابوجا (نوائے وقت رپورٹ) نائیجیریا میں خود کش دھماکے سے 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے فوری طور پر کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن سکیورٹی حکام کو شبہ ہے یہ دھماکے بوکوحرام شدت پسند تنظیم نے کئے ہیں جو طویل عرصہ سے افریقی ممالک چاڈ اور کیمرون میں بھی عسکری کارروائیاں کر رہی ہے۔ افریقی ملک کیمرون میں 2 خودکش دھماکوں میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔