سماجی تعمیر و ترقی کے لیے تعلقات عامہ کے ماہرین کلیدی کردار ادا کرتے ہیں : راجہ جہانگیر انور
لاہور(خصوصی رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل پبلک ریلیشنز پنجاب راجہ جہانگیر انور نے کہا ہے کہ سماجی تعمیروترقی کے لئے ابلاغیات کے جدید دورمیںتعلقات عامہ کے ماہرین کا کلیدی رول ہے۔میڈیا پر ملک وقوم کی ساکھ کوبہتر بنانے کے لئے ابلاغیات کے نوجوان طلبہ اپنا بھرپورکردارادا کریں۔پنجاب یونیورسٹی کے ادارہ علوم ابلاغیات میں’’ جدید دور کی تعلقات عامہ،مواقع اور چیلنجز‘‘کے عنوان سے تربیتی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی آرراجہ جہانگیر انور نے کہا کہ سوشل میڈیا کے تیز ترین دور میںڈاکٹروں اورانجینئروں کی نسبت وطن عزیز کو ابلاغیات کے ماہرین کی زیاد ہ ضرورت ہے۔اقوام عالمی میں پاکستان کی امیج بلڈنگ کا ٹاسک نوجوان ماہرین ابلاغیات کو پورا کرنا ہوگا۔روزگار کے بہتر مواقع حاصل کرنے کے لئے ابلاغیات کے طالب علموں کوتمام شعبہ ہائے زندگی سے واقفیت ضروری ہے اور مطالعہ کی عادت کو اپنانا ہوگا۔