تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن کو ٹائم لائن کے مطابق مکمل کیا جائے : سلمان رفیق
لاہور(کامرس رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے ہدایت کی ہے کہ 60 بستروں پر مشتمل تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹ رادھاکشن قصورکو ٹائم لائن کے مطابق مارچ2016 تک مکمل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں تاکہ عوامی فلاحی منصوبے سے جلد از جلد عوام استفادہ کر سکیں۔انہوں نے یہ بات اسمبلی چیمبر میں تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کوٹ رادھاکشن کے تعمیری کا کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لئے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔