کنول نعمان کو ہوش آ گیا، بیٹے سے ملاقات
لاہور (آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) طویل بے ہوشی کے بعد اداکارہ ایم پی اے کنول نعمان کو ہوش آ گیا۔ ڈاکٹرز نے سب سے پہلے ان کے بیٹے احمد کو ملایا۔ اطلاع ملتے ہی اداکارہ کے شوہر کرنل نعمان عزیز بھی کراچی سے لاہور آگئے ۔ ہسپتال میں خواتین کا رش لگ گیا۔ اس موقع پر بیگم خواجہ سعد رفیق ، ایم پی اے صباء صادق اور اداکار ناصر نقوی نے قوم سے صحت یابی کیلئے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔ دریں اثناء نجی ٹی وی کے مطابق کنول نعمان کی حالت بہتر ہونے پر وینٹی لیٹر سے ہٹا لیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کنول نعمان کے مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے وہ ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گی۔