• news

ایف آئی اے عمران فاروق قتل کیس کا چالان خصوصی عدالت میں جمع نہ کراسکی

اسلا م آباد (وقائع نگار) ایف آئی اے عمران فاروق قتل کیس کا چالان انسداد دہشتگردی عدالت میں جمع نہ کراسکی، ملزمان کا جیل ٹرائل بھی شروع نہ ہونے پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایف آئی اے کے تفتیشی افسر مقدمے کا عبوری چالان پیش کرنے میں ناکام رہے جس پر فاضل عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی، گزشتہ روز بھی عدالت نے نامکمل عبوری چالان پر اعتراض عائد کر دیا تھا، عبوری چالان جمع نہ ہونے پر عمران فاروق قتل کیس کا جیل ٹرائل بھی شروع نہیں ہوسکا۔

ای پیپر-دی نیشن