• news

داعش کی موجودگی، انکار حقیقت سے چشم پوشی ہو گی: حاصل بزنجو

اسلام آباد (آئی این پی) نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہ یہ کہنا کہ داعش ملک میں موجود نہیں، حقیقت سے چشم پوشی ہو گی، جب تک مذہبی فرقہ واریت کا مقابلہ نہیں کیا جائے گا، دہشت گردی ختم نہیں ہو گی، حکومت ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرے، ملکی ادویہ ساز کمپنیاں 20 روپے کی گولی 80 روپے میں فروخت کر رہی ہیں۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ملٹی نیشنل کمپنیاں مادر پدر آزاد ہیں، ادویات کی قیمتوں میں ناجائز اضافے کا نوٹس لینا چاہئے۔ دہشت گردی کی ذہنیت جنرل ضیاء الحق کے دور میں پروان چڑھی، دہشت گردی کی ذہنیت ختم کرنے کیلئے ایک منظم پروگرام بنانا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن