• news

کراچی کی جامعات میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کا انکشاف

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کی یونیورسٹیز میں کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار اعلیٰ تعلیم یافتہ ملزم اویس کالعدم حزب التحریر کیلئے کام کرتا تھا جس کی جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق ملزم اویس شہر کی جامعات میں کالعدم تنظیم کا نیٹ ورک آپریٹ کر رہا تھا جس کے تحت جامعات میں کالعدم تنظیم سے متعلق پمفلٹ بھی تقسیم کئے جاتے ہیں۔ ملزم نے 2008ء میں این ای ڈی سے انجینئرنگ اور 2011ء میں ایم بی اے کیا‘ این ای ڈی یونیورسٹی میں کالعدم تنظیم کے اراکین سے ملاقات ہوئی۔ جے آئی ٹیم میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیم کے اراکین کی میٹنگ جامعات کے قریب چائے خانوں پر رکھی جاتی تھی‘ اعلیٰ تعلیم یافتہ لوگوں کو اس لئے شامل کرتے تھے تاکہ وہ تنظیم کیلئے فنڈنگ کر سکیں۔

ای پیپر-دی نیشن