خیبر پی کے حکومت سے مذاکرات کامیاب، ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر دی
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت اور ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے مذاکرات کامیاب ہونے پر ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کر دی وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ڈاکٹروں کی 8 رکنی کمیٹی نے اپنے مطالبات پیش کئے جنہیں تسلیم کر لیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ڈاکٹرز کو جاری شوکاز نوٹس اور تقرر و تبادلوں کے احکامات واپس لے لئے گئے پی ایم جی آئی میں اصلاحات پر بھی اتفاق رائے ہو گیا۔ پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کے صدر سراج الدین برکی کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈاکٹروں کے خلاف تمام شوکاز نوٹسز ختم کر دیئے گئے حکومت نے ہسپتالوں کے طبی عملے کے اوقات کار، سروس سٹرکچر اور پروفیشنل ہیلتھ الائوننس سمیت تمام مطالبات تسلیم کرلئے۔