قطر سے پاکستان کو دنیا کی سب سے سستی گیس ملے گی، 2017ء تک لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا: ترجمان وزیراعظم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان وزیراعظم مصدق ملک نے کہا ہے کہ 60 روز میں پاکستان کو دنیا کی سب سے سستی گیس ملنا شروع ہو جائے گی۔ ایل این جی معاہدے سے کسانوں کو بھی فائدہ ہو گا۔ گیس کی قلت میں 25 فیصد کمی ہو گی۔ ایل این جی آنے کے بعد کھاد کے کارخانے چلیں گے۔ ملک سے اندھیرے دور کرکے سستی بجلی فراہم کریں گے۔ ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی کمی آئے گی۔ ایل این جی پاکستان کی اپنی گیس سے بھی سستی مل رہی ہے۔ ایل این جی کا معاہدہ سستی توانائی کیلئے اہم سنگ میل ہے۔ 2013ء سے اب تک بجلی کی لوڈشیڈنگ میں نصف کمی آ چکی ہے۔ 2017ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیں گے۔ کوئلے سے چلنے والے پراجیکٹ بھی آئندہ سال مکمل کر لئے جائیں گے۔ ایل این جی تاپی اور ایران گیس معاہدے سے بھی سستی ہو گی۔ ایل این جی معاہدے سے ملک کو ایک ارب روپے کا سالانہ کا فائدہ ہو گا۔