• news

سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لئے ریفرنڈم کرانے کی درخواست بحال کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے حوالے سے ریفرنڈم کے لئے درخواست کو بحال کرتے ہوئے کسی دوسرے بینچ میں لگانے کی ہدایت کی ہے جس میں جسٹس عمر عطا بندیال شامل نہ ہوں۔ بیرسٹر ظفر اللہ کی درخواست قبل ازیں عدم پیروی کی بنا پر خارج کر دی گئی تھی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور جج لاہور ہائی کورٹ کالا باغ ڈیم کے کیس کی سماعت کی تھی اس لیے اب ان کے لیے اس کیس کی سماعت مناسب نہیں۔ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کالا باغ ڈیم عوامی مفاد کا منصوبہ ہے جس کو نظرانداز کیا گیا اور اس کی تعمیر میں تاخیر کی جا رہی ہے۔ منصوبہ 60سال سے التوا میں پڑا ہے اس لیے عدالت عوامی مفاد میں سماعت کر کے کالاباغ ڈیم کی تعمیر کے لیے ریفرنڈم کرانے کی ہدا یت کرے تاکہ اس کو جلد بنایا جا سکے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن