• news

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل منصور الحق نے مشرف دور میں بنا نیوی رول 19 عدالت میں چیلنج کردیا

کراچی(این این آئی) پاکستان نیوی کے سابق سربراہ ایڈمرل منصور الحق نے پاکستان نیوی رول 19 کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ ریٹائرڈ ایڈمرل منصور الحق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رول 19 کے تحت ان کی پینشن اور دیگر مراعات روکی گئی ہیں۔ پرویز مشرف کے دور میں متعارف کرایا گیا رول 19 آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ریٹائرڈ ایڈمرل منصور الحق کی درخواست کی سماعت آج ہونے کا امکان ہے۔

ای پیپر-دی نیشن