پنجاب اسمبلی میں ’’ویلنٹائن ڈے بخار‘‘ میاں طاہر نے ڈپٹی سپیکر کو پھول پیش کیا
لاہور( این این آئی)حکومتی رکن اسمبلی میاں طاہر نے اجلاس کے دوران ہی ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی کو پیشگی ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے پھول پیش کر دیا ۔ وقفہ سوالات کا اختتام کے بعد میاں طاہر پھول لئے اجلاس کی صدارت کرنیوالے ڈپٹی سپیکر سردار شیر علی گورچانی کے پاس پہنچ گئے جب رکن اسمبلی نے ہیپی ویلنٹائن ڈے کہا تو ڈپٹی سپیکر مسکرا دیئے میاں طاہر جمیل کا کہنا تھا کہ 14فروری کو اتوار ہونے کے باعث اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو گا اس لئے انہوں نے پیشگی پھول پیش کر دیا۔ قبل ازیں صحافیوں نے اسمبلی کے احاطے میں سپیکر رانا محمد اقبال سے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے سوال کیا تو اسی دوران ایک صحافی نے بھی انہیں پھول پیش کیا جس پر سپیکر نے وہ پھول لے کر ایک دوسرے صحافی کو دیدیا۔