• news

ملکہ نیدرلینڈ کی ملاقات ،آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی:صدرممنون

اسلام آباد (آن لائن+ آئی این پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاک فوج آپریشن ضرب عضب میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں میں مصروف ہے‘ بہت جلد دہشتگردی کے عفریت سے نجات پا لیں گے‘ پوری قوم اور حکومت پاکستان اپنی افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی کی صورتحال کے پیش نظر مستقبل کی منصوبہ بندی کرنی چاہے۔ ملک کو دہشتگردی کے ناسور سے بہت نقصان پہنچاہے اور آپریشن ضرب عضب کے ذریعے اس کی کمر توڑ دی ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر نے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو ہم نے ساتھ لے کر آگے چلنا ہے کیونکہ انہوں نے ہی آگے چل کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالنی ہے۔ ملک کو سب سے زیادہ نقصان بدعنوانی نے پہنچایا ہے اسے ہمارے نوجوان ہی ختم کریں گے۔ دریں اثنا نیڈرلینڈ کی ملکہ میکسیما سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ممنون نے کہا پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کی بنیاد عوامی فلاح و بہبود ہے، حکومت نے بڑی محنت سے معیشت درست راہ پر ڈال دی ہے۔ پاکستان کی ترقیاتی پالیسی کی بنیاد عوامی فلاح و بہبود ہے، معیشت کے استحکام کیلئے ملکہ میکسیما نے شاندار خدمات سرانجام دیں۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نیدر لینڈ کی ملکہ میکسیما نے کہا کہ پاکستان میں شاندار خیر مقدم پر حکومت اور عوام کی شکر گزار ہوں۔ عام آدمی کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے پاکستان سے تعاون جاری رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن