ایران انقلاب کی 37ویں سالگرہ کے جلوسوں میں لاکھوں افرادکی شرکت
تہران (اے پی پی) ایران میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی 37 سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت تہران سمیت ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلوس نکالے گئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ تہران میں دس مختلف راستوں پر جلوس نکالے گئے اور یہ تمام جلوس آزادی اسکوائر پر جا کر ختم ہوے ۔ جلوسوں میں شریک افراد "خود مختاری، آزادی اور اسلامی جمہوریہ" کے نعرے بلند کر رہے تھے ۔صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی اور امریکی سیاہ فاموں کے رہنما لوئی فرح خان ت نے تہران میں جلوس کے شرکاء سے خطاب کیا اور اسلامی انقلاب پر روشنی ڈالی۔