• news

سٹاک مارکیٹ سے مندے کے بادل چھٹ نہ سکے سرمایہ کاری میں مزید69 ارب سے زائد کمی

کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کارباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو بھی مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 324.05 پوائنٹس کی کمی سے 31820.54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان جاری ہے اور کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 32100,32000اور 31900 پوائنٹس کی تین نچلی نفسیاتی حدیں پار کرتے ہوئے 324.05 پوائنٹس کی کمی سے 31820.54 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 186.12 پوائنٹس کی مندی سے 18588.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزید برآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 227.22 پوائنٹس کی مندی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 538.39 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس163.76 پوائنٹس کی مندی سے 14749.57 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 149.55 پوائنٹس کی کمی سے 10966.00 پوائنٹس پر بند ہوا اور آل شیئر اسلامک انڈیکس 172.76 پوائنٹس کی مندی سے 15018.61 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 82 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 242 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر 11 کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار 820 حصص کا کاروبار ہوا ۔ مارکیٹ کیپیٹل 67 کھرب 94 ارب 15 کروڑ 60 لاکھ 40 ہزار 701 روپے سے کم ہو کر 67 کھرب 25 ارب 52 کروڑ 88 لاکھ 93 ہزار 738 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 107 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 28 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 1کروڑ 69 لاکھ 27 ہزار 100 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن