• news

قطر سے ایل این جی کی درآمد معیشت کیلئے سود مند ہے: کاروباری برادری

لاہور(کامرس رپورٹر )کاروباری برادری نے قطر سے سالانہ ایک ارب روپے کی ایل این جی کی خریداری کو ملکی معیشت کیلئے سود مند قرار دیا ہے ۔چئیرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،وائس چئیرمین تنویر احمد صوفی ،ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے چیئرمین خواجہ خاور رشیداور آل پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ مائع گیس ( ایل این جی ) قدرتی گیس کی کمی کو کافی حد تک پورا کرے گی ،حکومتملک میں توانائی بحران کے خاتمے اور صنعتوں کو درپیش توانائی سے متعلق مسائل حل کرنے کیلئے ایک بہتر روڈ میپ پر عمل کر رہی ہے جس سے صنعتی شعبہ میں روانی اور پیداواری اہداف کی تکمیل ممکن ہو گی ۔ چئیرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ اکنامک کوریڈور کے بعد قوم کے لئے سستی انرجی کا ایک زبردت تحفہ ہے قطر سے سستی ایل این جی سے 2000 میگا واٹ اضافی بجلی سے بند پڑے پاور پلانٹس، کھاد فیکٹریاں، سی این جی سٹیشنز چلنا شروع ہو جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن