پاکستان کی برآمدات6 سال کی کم ترین سطح تک گرنے کا خدشہ
کراچی(آن لائن) پاکستان کی برآمدات رواں مالی سال کے اختتام پر 6 سال کی کم ترین سطح تک گرنے کا خدشہ ہے، گزشتہ 7ماہ کے دوران برآمدات 14.4 فیصدکمی سے صرف 12ارب ڈالر رہیں، صورتحال یہی رہی تو ایکسپورٹ جون میں مالی سال کے اختتام پر20.7ارب ڈالر رہیں گی۔ یاد رہے کہ مالی سال2009-10 میں ایکسپورٹ کی مالیت19ارب 29کروڑ ڈالر رہی تھی جبکہ 2010-11میں ایکسپورٹ 24ارب 81کروڑ ڈالر اور 2013-14 میں 25ارب11کروڑ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھیں۔