• news

گرائونڈ واٹر مینجمنٹ منصوبہ کیلئے 58 کروڑ 22 لاکھ کی منظوری

لاہو ر (کامرس رپورٹر) حکومت پنجاب صوبے کی نہروں میں پانی کی سطح کو بہتر طور پر برقرار رکھنے کیلئے نہروں کی نچلی سطح پر بھاری مقدار میں قدرتی و مصنوعی طریقے سے پانی کو محفوظ رکھنے کے ضمن میں گرائونڈ واٹرمینجمنٹ کے نام سے ایک جامع منصوبہ متعارف کروا رہی ہے۔اس ضمن میں حکومت پنجاب کی جانب سے محکمہ پی اینڈ ڈی کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں گزشتہ روز اس منصوبے پر چار سالوں کے دوران عملدرآمد کیلئے باقاعدہ طور پر 58 کروڑ 22 لاکھ 49 ہزار روپے کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ بات چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب محمد جہانزیب خان نے گزشتہ روز پی اینڈ کمپلیکس میں منعقدہ پنجاب ڈویلپمنٹ فورم کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ چیئرمین پی اینڈ ڈی نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب کو زمینی پانی کی سطح میں تیزی سے کمی کا بڑا سامنا ہے اور اس کے علاوہ کچھ علاقوں میں صاف میٹھا پانی میں نمکین پانی کی شمولیت درپیش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن