• news

ممتاز دانشور، تجزیہ نگار اور تحریک پاکستان کے نامور کارکن بریگیڈیئر (ر) شمس الحق انتقال کر گئے نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی جائیگی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) ممتاز دانشور اور تجزیہ نگار، تحریک پاکستان کے نامور کارکن، راولپنڈی کے معروف چشتی خانوادے سے تعلق رکھنے والی شخصےت بریگیڈئر )ریٹائرڈ( شمس الحق قاضی وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج (ہفتہ) دو بجے بعد دوپہر اسلام آباد کے مرکزی قبرستان اےچ 8 مےں ادا کی جائے گی۔ مرحوم برےگےڈئر نے 1945-47ءکے تاریخ ساز دور میں دہلی میں تحریک پاکستان کیلئے قائداعظم کی ہدایت پر اور قائد ملت لیاقت علی خان کی زیر نگرانی نہایت اہم خدمات سرانجام دیں۔ پنجاب یونیورسٹی سے گریجوایشن کے بعد انہوں نے انڈین ملٹری اکیڈمی ڈیرہ دون سے کمشن حاصل کیا اور انڈین آرمی اور بعدازاں پاک فوج میں شاندار خدمات سرانجام دیں۔ 1965ءکی جنگ میں سلیمانکی فاضلکا سیکٹر میں اور 1971ءکی جنگ میں لاہور کے محاذ پر داد شجاعت دی۔ ان کے مضامین کئی برسوں سے نوائے وقت سمیت ملک کے کئی اخبارات و جرائد میں چھپتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک انگریزی کتاب "Gun and Politics" شائع کی جس کو قومی و بےن الاقومی سطح پر بے حد پذیرائی ملی۔ 1992ءمیں مجےد نظامی سے ملاقات کی اور اس کے بعد ان کی فرمائش پر نوائے وقت اخبار میں کالم لکھنے شروع کئے۔ اسکے علاوہ آپ نے دو کتابیں ”وقت کے ساتھ ساتھ“ اور ”مسلم ہسپانیہ کا زوال“ بھی لکھیں جنہیں عوام میں بے حد پذیرائی ملی۔
شمس الحق قاضی

ای پیپر-دی نیشن