پاکستان میں ذیکا وائرس کا کوئی وجود نہیں، عالمی ادارہ صحت کیساتھ رابطے میں ہیں: سائرہ افضل تارڑ
اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ذیکا وائرس کا کوئی وجود نہیں، وزارت لاطینی امریکہ میں ذیکا وائرس کے کیسز رونما ہونے کے بعد عالمی ادارہ صحت کے ساتھ رابطہ میں ہے اور تمام تر صورتحال کو مانیٹرنگ کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی حکام عالمی سطح پر ذیکا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال سے پوری طرح آگا ہ ہیں۔ عوام میں اس حوالے سے غیر ضروری خوف و ہراس اور غلط فہمیوں سے بچنے کیلئے معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس مےں صوبائی حکومتوں اور عالمی ادارہ صحت کے ماہرےن نے شرکت کی۔ انہوں نے کہاکہ ذیکا اور ڈےنگی وائرس اےک ہی قسم کے مچھر سے پھےلتا ہے لہذا اس سلسلے مےں محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔
سائرہ افضل تارڑ